راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

102

راولپنڈی۔2مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ روز 12 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے ملزم وارث سے ایک کلو 570 گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم شفیق سے ایک کلو 500 گرام چرس، مورگاہ پولیس نے ملزم ابرار سے ایک کلو 320 گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم مدثر سے ایک کلو 300 گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے ملزم خرم شوکت سے 15 لیٹر شراب، ملزم شاہ رحیم سے 12 لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم عثمان سے 6 لیٹر شراب، پیرودھائی پولیس نے ملزم علی عباس سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم وسیم حشمت سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، نصیر آباد پولیس نے ملزم اسماعیل سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن،

ملزم علی سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن اور ائیرپورٹ پولیس نے ملزم شیراز سے نائن ایم ایم پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔