26.5 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن،03لیڈی منشیات فروش سمیت21ملزمان...

راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن،03لیڈی منشیات فروش سمیت21ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔18 ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن،03لیڈی منشیات فروش سمیت21ملزمان گرفتار،01کلو سے زائد ہیروئن اورساڑھے 20کلوسے زائد چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق دھمیال پولیس نے ملزمہ شہناز بی بی سے 1300گرام ہیروئن،ملزمہ نورین بی بی سے 02کلو 30گرام چرس،ریس کورس پولیس نے ملزمہ مہناز بی بی سے 1کلو600گرام چرس،ملزم عامر سے 01کلو400گرام چرس،

گوجر خان پولیس نے ملزم صداقت سے 01کلو560گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم دانش سے 01کلو630گرام چرس،آر اے بازار پولیس نے ملزم زیشان سے 01کلو480گرام چرس،ملزم حامد سے 560گرام چرس،ایئرپورٹ پولیس نے ملزم گلزار سے 01کلو400گرام چرس،صدر بیرونی پولیس نے ملزم شبیر احمد سے 01کلو470گرام چرس،ملزم احمر سے 500گرام چرس،روات پولیس نے ملزم تنویر سے 01کلو380گرام چرس،ملزم جاوید سے 640گرا م چرس،ملزم ریحان سے 540گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم شجاعت سے 01کلو300گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم وحید سے 550گرام چرس،ملزم شیر خان سے510گرام چرس،

- Advertisement -

ملزم گوہر سے 510گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم راحیل سے 540گرام چرس،ملزم بابر سے 520گرام چرس،صدرواہ پولیس نے ملزم شاہد سے 520گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہاہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں