راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن،06ملزمان گرفتار

166
منشیات

راولپنڈی ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتار کرکے 07کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ۔

پولیس کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم ضیاء الرحمن سے 02کلو 200 گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم محفوظ خان سے 01کلو600گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملزم ظہیر سے 01کلو 360 گرام چرس،صدرواہ پولیس نے ملزم تیمور سے 900گرام چرس،قمر عباس سے 540گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم اللہ رکھا سے 580گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤ ن جاری رہے گا، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیر ا تنگ کیا جارہاہے۔