راولپنڈی. 21 اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن میں 09ملزمان گرفتار،10کلوسے زائد چرس برآمدکرلیا۔
پولیس کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم بشارت سے 02کلو200گرام چرس، ملزم بابر سے 01کلو560گرام چرس، ملزم اسامہ سے 700گرام چرس،ملزم امجد سے 510گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم محمد فیض سے 01کلو700گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم کمال سے 01کلو420گرام چرس، گوجرخان پولیس نے ملزم انتظار خان سے 850گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملز م فیصل سے 560گرام چرس، گنجمنڈی پولیس نے ملزم محمد زمان سے 530گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤ ن جاری رہے گا، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیر ا تنگ کیا جارہاہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=403762