راولپنڈی۔ 21 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈیپولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتارکرکے ان سےساڑھے 10کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔پولیس کے مطابق مندرہ پولیس نے ملزم قیصر آفتاب سے 01کلو400گرام چرس، ملزم اسامہ حنیف سے01کلو300گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم ذیشان سے01کلو925گرام چرس،
ائیرپورٹ پولیس نے ملزم محمد اشفاق سے 01کلو350گرام چرس، صدرواہ پولیس نے ملزم اسرار احمد سے 01کلو600گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم حسیب حسنین سے 01کلو500گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم محمد منظور سے 500گرام چرس، ملزم محمد حیات سے 520گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم انور گل سے 610گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
سی پی او سیدخالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرا ر واقعی سزا دلوائی جائے گی۔