23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن،690شہریوں کے کوائف...

راولپنڈی پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن،690شہریوں کے کوائف درج

- Advertisement -

راولپنڈی۔4جولائی (اے پی پی):سی پی او راولپنڈی سید خالدہمدانی کی سربراہی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکرتے ہوئے 690افراد کے کوائف درج کئے۔تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے۔

سرچ آپریشنز تھانہ صدر بیرونی، چونترہ، روات، ریس کورس اور کینٹ کے مختلف علاقوں میں کئے گئے جس میں مقامی پولیس سمیت، لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

سرچ آپریشنز میں مجموعی طور پر200کے قریب گھروں،69دکانوں،20کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، 02 ہوٹلز اورانفرادی طور پر 400 سے زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرناہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481745

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں