راولپنڈی۔11نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو خواتین منشیات فروشوں سمیت 18 ملزمان کو گرفتار کر کےچرس ، شراب اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایئر پورٹ پولیس نے لیڈی منشیات فروش عائشہ بی بی سے ایک کلو 430 گرام چرس جبکہ اس کی پشت پناہی کرنے والے پولیس کانسٹیبل عرفان کو بھی 800 گرام چرس کے ساتھ گرفتار کر لیا، ملزم عرفان تھانہ ائیر پورٹ میں تعینات تھا۔
آر اے بازار پولیس نے لیڈی منشیات فروش خمینہ بی بی سے ایک کلو 50 گرام چرس، ملزم حمید سے 480 گرام ہیروئن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عدنان سے ایک کلو 560 گرام چرس، ملزم محمد گل سے ایک کلو 510 گرام چرس، ملزم نوید سے 700 گرام چرس، ملزم یوسف سے 600 گرام چرس، وارث خان پولیس نے عبدالرحمان سے ایک کلو 150 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم ظاہر محمود سے 520 گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم زاہد سے 540 گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم حامد سے آہنی مکا ، چونترہ پولیس نے ملزم محمد امین سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم احتشام سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، کلر سیداں پولیس نے ملزم رحیم سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزمان پرویز اور نذر سے 8 بوتل شراب اور روات پولیس نے ملزم شہزاد سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔
ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔