راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے مؤثر انتظامات

107
Security of churches
Security of churches

راولپنڈی۔12جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے مؤثر انتظامات کیے گئے، گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے 4 سو سے زائد افسران سکیورٹی پر مامور ہیں ، تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن کی ٹیمیں علاقے میں گشت کے فرائض انجام دے رہی ہیں، گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے،

سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو ہدایت کی کہ الرٹ ڈیوٹی انجام دیں ، ارد گرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ، عبادت کے لیے گرجا گھروں میں آنے والے افراد کی سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔