راولپنڈی۔21اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے مؤثر انتظامات کیے گئے، گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے 432 افسران سیکیورٹی پر مامور ہیں ، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران الرٹ ڈیوٹی انجام دیں ، ارد گرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ،
اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، عبادت کے لیے گرجا گھروں میں آنے والے افراد کی سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔