راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ، 07ملزمان گرفتار،منشیات اوراسلحہ وایمونیشن برآمد

163
Illegal weapons
Illegal weapons

راولپنڈی ۔ 22 جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 07ملزمان کوگرفتارکرکے ان سے چرس، شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمد کرلیاہے ۔پولیس کے مطابق صدربیرونی پولیس نے ملزم شکیل سے 01کلو430گرام چرس، ملزم دانش سے 570گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم عنصر سے 10لیٹرشراب ،رتہ امرال پولیس نے ملزم اشفاق سے 10لیٹرشراب،

ملزم راشد سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن ، ٹیکسلا پولیس نے ملزم قاسم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن ، سٹی پولیس نے ملزم فیصل سے 75روند پستول 30بور کے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ، ڈویژنل ایس پیزکا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔