راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،09ملزمان گرفتار، چرس، شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمد

199
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

راولپنڈی۔ 24 جنوری (اے پی پی):پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتارکرکےان سےچرس، شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمدکرلیا ۔پولیس کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے ملزم زائر للہ سے 01کلو560گرام چرس، صدرواہ پولیس نے ملزم ارسلان سے550گرام چرس، ملزم دانش سے 04لیٹرشراب،ملزم عامر علی سے 05لیٹرشراب،سول لائنز پولیس نے 03ملزمان منیر،شفقت اورنوید سے 03بوتل شراب،

نیوٹاؤن پولیس نے ملزم مشتاق سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ریس کورس پولیس نے ملزم بختیار سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیزکا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔