راولپنڈی۔30اگست (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی،شراب سپلائی،غیرقانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث خاتون سمیت 40ملزمان گرفتارکر لئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے ملزمہ نورین بی بی سے 2کلو 250گرام چرس،ملزم حمزہ سے 2کلو 100گرام چرس،ملزم ساجد سے 02کلو 140گرام چرس، مندرہ پولیس نے ملزم نعیم سے2کلو 450گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم عدیل احمد سے 2کلو200گرام چرس،روات پولیس نے ملزم اعظم سے ایک کلو 540گرام چرس اور 60گرام افیون،نصیر آباد پولیس نے ملزم ناصر سے ایک کلو450گرام چرس، ملزم دانیال سے ایک کلو 300گرام چرس،ملزم عمر سے 01کلو 250گرام چرس،
ملزم علی رضا سے ایک کلو 250گرام چرس،ملزم خزیم سے ایک کلو 200گرام چرس،ملزم محبوب سے 560گرام چرس،واہ کینٹ پولیس نے ملزم شکیل سے ایک کلو 260گرام چرس،ملزم سجاد سے 500گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملزم نعیم سے ایک کلو 250گرام چرس،ملزم عدنان سے ایک کلو260گرام چرس،ملزم سرفراز ایک کلو 220گرام چرس،گنجمنڈی پولیس نے ملزم ریاض سے ایک کلو 150گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم عثمان سے ایک کلو 80گرام چرس،ملزم آصف سے 430گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم باسط سے650گرام،ملزم خالد سے 210گرام چرس،جاتلی پولیس نے ملزم گلفراز سے 300گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم وحید سے 620گرام چرس،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم شعمون سے 250گرام چرس برآمد کرلی۔
واہ کینٹ پولیس نے ملزم مائیکل کھوکھر سے 42بوتل شراب،گوجر خان پولیس نے ملزم احمد سے 19لیٹر شراب،ملزم یعقوب سے 05لیٹر شراب،بنی پولیس نے ملزم قیصر سے 12لیٹر شراب،صدر بیرونی پولیس نے ملزم گل محمد سے 10لیٹر شراب،دھمیال پولیس نے ملزم اظہر سے 10لیٹر شراب،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم فہد سے 10ٹن شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کرجانے والے ملزم جاوید کو گرفتارکرلیا، ملزم سے سامان آتش بازی برآمد ہوا، رتہ امرال پولیس نے غیر قانونی گیس سلنڈر ز ریفلنگ کرنے والے 2ملزمان فرحان اورنجیب اللہ کو گرفتارکرکے ملزمان سے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد کرلئے
۔کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاطف کو گرفتارکرلیا، ملزم سے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمدکرلئے۔نیوٹاؤن پولیس نے ملزم اعجاز سے ایک پستول30بور معہ ایمونیشن،نصیر آباد پولیس نے ملزم عدنان سے ایک پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم ارسلان سے ایک پستول30بور معہ ایمونیشن،آر اے بازار پولیس نے ملزم عبداللہ سے ایک پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔