راولپنڈی۔16فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے چرس، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔
اتوار کو ترجمان پولیس کے مطابق بنی پولیس نے ملزم محمد علی سے 540 گرام چرس اور دھمیال پولیس نے ملزم کاشف سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔