راولپنڈی۔ 11 جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے چرس،ہیروئن، شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمدکرلیا۔پولیس کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم امتیاز سے 600گرام چرس، ملزم رستم سے 520گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزمہ نرگس سے 210گرام ہیروئن ، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم شایان سے 120گرام چرس،
بنی پولیس نے ملزم رامیش سے 07لیٹرشراب ، ملزم عاتش سے 08لیٹرشراب، صاد ق آباد پولیس نے ملزم تبسم سے 10لیٹرشراب ، مورگاہ پولیس نے ملزم رابرٹ سے 10لیٹرشراب، صدربیرونی پولیس نے ملزم عرفان سے 05لیٹرشراب،ملزم مبشر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،
سول لائنز پولیس نے ملزم واجد سے 01رائفل 222بور معہ ایمونیشن ، دھمیال پولیس نے ملزم ثاقب سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔