راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،05ملزمان گرفتار،چرس، اسلحہ معہ ایمونیشن اور شراب برآمد

90
Illegal weapons
Illegal weapons

راولپنڈی۔ 29 جنوری (اے پی پی):پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 05ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے چرس، اسلحہ معہ ایمونیشن اور شراب برآمدکرلی۔

پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم اجمل سے 560گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم شہباز سے 540گرام چرس،مورگاہ پولیس نے ملزم شاہد سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم فہد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صادق آباد پولیس نے ملزم روہن سے 06لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔