راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،06ملزمان گرفتار

163
6 arrested
6 arrested

راولپنڈی۔ 30 جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے چرس، اسلحہ معہ ایمونیشن اور شراب برآمدکرلی۔ پولیس کے مطابق ریس کورس پولیس نے ملزم لیاقت سے 530گرام چرس،

پیرودھائی پولیس نے ملزم دوست محمد سے 05لیٹرشراب، ملزم عامر سے 05لیٹرشراب، روات پولیس نے ملزم اسد ریاض سے 05لیٹرشراب،ملزم بابر سے 01پستول 9MMمعہ ایمونیشن،ملزم امجد خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم شہزاد خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔