راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،26 ملزمان گرفتار،اسلحہ اورمنشیات برآمد

70

راولپنڈی ۔18فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 26 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات ،شراب ،مسروقہ نقدی وموٹرسائیکلز برآمد کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کی شناخت ظہیر کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے 200 گرام آئس اور 1 کلو 800 گرام چرس برآمدہوئی،ملزم منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عادل،ارباز خان اور وقاص شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ و چھینے گئے 2 موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 14 ہزار 500 روپے اور اسلحہ برآمدہوا۔ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پرجواء کھیلنے والے 04 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں وقاص، جنید، طالب اور حبیب شامل ہیں،ملزمان سے دائو پر لگی رقم 15 ہزار 480 روپے، 04 موبائل فون برآمد،موقع سے 06 موٹر سائیکل اور 02 مرغے بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے۔

روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ناصر اقبال کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے روات پولیس کو مطلوب تھا۔ گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 02 ملزمان عبدالاحد اور چاند کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 50سوتر گولے،46آنار،34 ہوائیاں اور دیگر سامان آتش بازی برآمد ہوا۔

وارث خان پولیس نے ملزم محب عباس سے05 لیٹر شراب، ملزم عبدالحمید سے 05 لیٹر شراب، صادق آباد پولیس نے ملزم مصطفی سے10 لیٹر شراب، نصیرآبا دپولیس نے ملزم عامر سے10 لیٹر شراب، ملزم عبدلنعیم سے10 لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم راحیل سے05 لیٹر شراب، چونترہ پولیس نے ملزم شعیب سے550 گرام چرس، کلرسیداں پولیس نے ملزم عمر اسلم سے500 گرام چرس برآمد کی،

وارث خان پولیس نے ملزم حسن قدید سے01 پستول30 بور معہ ایمونیشن، ملزم ندیم سے 01 پستول30 بور معہ ایمونیشن، ملزم اُسامہ احمد سے 01 پستول30 بور معہ ایمونیشن، بنی پولیس نے ملزم عادل شکیل سے 01 پستول30 بور معہ ایمونیشن، ملزم وقاص سے 01 پستول30 بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم اعجاز سے 01 پستول30 بور معہ ایمونیشن، واہ کینٹ پولیس نے ملزم محمد حسن سے 01 پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔