راولپنڈی۔8اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ،منشیات،شراب اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ملزمہ بسمینہ بی بی سے 1 کلو 500 گرام ہیروئن، ملزم عبدالقیوم سے 1 کلو 460 گرام چرس برآمد کی۔ٹیکسلا پولیس نے ملزم آصف سے 2 کلو 200 گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم اسد سے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کی، صدربیرونی پولیس نے ملزم وقاص سے 1 کلو 520 گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملزم طارق سے 1 کلو 450 گرام چرس برآمد کی۔
صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں شرجیل، نصراللہ اور عبداللہ شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 1 لاکھ 4 ہزار روپے، 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدہوئے، آر اے بازار پولیس نے ملزم عامر سے 20 لیٹر شراب، صدربیرونی پولیس نے ملزم آرتھر سے 10 لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم رفاقت سے 05 لیٹر شراب، ملزم واصف سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔