راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرزکے خلاف کارروائی، 7ملزمان گرفتار،71بوتل اور35لیٹر شراب برآمد

197
شراب

راولپنڈی ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرزکے خلاف کاروائی، 7ملزمان گرفتار،71بوتل اور35لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ہیں ، مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق کہوٹہ پولیس نے ملزم مبین سے 26بوتل شراب،ملزم فیصل سے 25بوتل شراب،ملزم علیشان سے 20بوتل شراب،صادق آباد پولیس نے ملزم افضال سے 10لیٹر شراب،ملزم اکبر علی سے 10لیٹر شراب،مندرہ پولیس نے ملزم ذیشان سے 10لیٹر شراب،گنجمنڈی پولیس نے ملزم وسیم سے 05لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ شراب سپلائرز اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔