راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائی، 08ملزمان گرفتار،44لیٹرشراب برآمد

171
two suspects arrested
two suspects arrested

راولپنڈی۔ 21 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شراب سپلائرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 08ملزمان کو گرفتار کرکے44لیٹرشراب برآمدکرلی۔پولیس کے مطابق بنی پولیس نے ملزم عظیم سے 08لیٹرشراب،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم محمد سعید سے 05لیٹرشراب، صادق آباد پولیس نے ملزم فیروز سے 05لیٹرشراب،

ریس کورس پولیس نے ملزم نور حسین سے 10لیٹرشراب،مورگاہ پولیس نے ملزم زاہد سے 05لیٹرشراب،ملزم عامر سے 10لیٹرشراب، دھمیال پولیس نے ملزم اسرار سے 01بوتل شراب،ملزم عاصم سے 01بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔