راولپنڈی پولیس کی شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ، 16 ملزمان گرفتار

153
Drug dealer
Drug dealer

راولپنڈی۔28دسمبر (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش،شراب سپلائی کرنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم عدنا ن سے 2 کلو 800 گرام چرس، ملزم عمران سے 800 گرام چرس،

ملزم نیاز سے 800 گرام چرس،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم قیصر سے 1 کلو 250 گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملزم علیان سے 580 گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم عبد القادر سے530 گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم نعیم سے 215 گرام ہیروئن برآمدکرلی۔جاتلی پولیس نے ملزم حسین سے 1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،کلرسیداں پولیس نے ملزم زاہد سے 1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کیے۔

روات پولیس نے ملزم اکرم سے 15لیٹر شراب،جاتلی پولیس نے ملزم امین سے 10لیٹر شراب،صادق آباد پولیس نے ملزم حفیظ الرحمن سے 05لیٹر شراب،دھمیال پولیس نے ملزم اختر سے 2بوتل شراب،ملزم اشفاق سے 2بوتل شراب،ملزم دانش سے 1بوتل شراب برآمد کیں ۔ ملزمان کے خلافمقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔