راولپنڈی۔18جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے زیادتی،چوری،منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 11ملزمان گرفتارکر لئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گنجمنڈی پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم بابر حسین نے اس کے 14سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا،گنجمنڈی پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم بابر حسین کو گرفتار کرلیا،متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔
وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم عقیل کو گرفتار کر لیا،ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوا۔
نیوٹائون پولیس نے ملزم شہزاد سے 200 گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم شاہ زیب سے 20 لیٹر شراب،روات پولیس نے ملزم نور الرحمن سے 01 رائفل کلاشنکوف،کہوٹہ پولیس نے ملزم مبین سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم شاہد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،نصیرآباد پولیس نے ملزم عمر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،رتہ امرال پولیس نے ملزم مصور سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم سراج سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے ملزم رشید سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔