راولپنڈی۔20اکتوبر (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 20ملزمان گرفتارکر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم بنار س سے 02کلو200گرام چرس،ملزم نواز سے 01کلو50گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم خیر الرحمان سے 01کلو620گرام چرس
،مورگاہ پولیس نے ملزم یاسر سے 01کلو500گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم عمر سے 01کلو520گرام چرس،ملزم خالد سے 710گرام چرس،ملزم شکیل سے 660گرام چرس،ملزم عدنان سے 660گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم شہزاد سے 01کلو150گرام چرس،ملزم عادل سے 144بوتل شراب،دھمیا ل پولیس نے ملزم نادر خان سے 540گرام چرس،کلرسیداں پولیس نے ملزم تنویر سے 532گرام چرس،گنجمنڈی پولیس نے ملزم لقمان سے 535گرام چرس اور سٹی پولیس نے ملزم ثاقب سے 250گرام چرس برآمدکرلی۔
رتہ امرال پولیس نے ملزم شعبان سے 10لیٹر شراب،بنی پولیس نے ملزم محسن سے 10لیٹر شراب،کینٹ پولیس نے ملزم علی سے 10لیٹر شراب،صدر واہ پولیس نے ملزم عادل سے 05لیٹر شراب،صدر بیرونی پولیس نے ملزم عبدالوہاب سے 05لیٹر شراب،ملزم جمشید سے 05لیٹر شراب برآمد کرلی۔
صدر واہ پولیس نے ملزم نبیل سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم مدثر سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم احتشام سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم عمیر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،سول لائن پولیس نے ملزم رافع سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم قلب عباس سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صبیح حیدر 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،
ائیرپورٹ پولیس نے ملزم عثمان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم ادیب سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ریس کورس پولیس نے ملزم اسرار سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم شعبان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم مشرف سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔