26 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کی معروف فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی...

راولپنڈی پولیس کی معروف فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی کے واقعہ پر کارروائی ،48 گھنٹوں کے اندر اندر مرکزی ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔15اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے تھانہ کینٹ کے علاقہ میں واقع ایک معروف فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر اندر مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے دن رات مسلسل محنت کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں کامران، نسیم، توصیف، خضر، منصور، زاہد، آصف، عظمت، ناصر اور حمزہ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی اور انہیں مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

واقعے کے بعد سیکیورٹی کے پیش نظر شہر بھر کی فاسٹ فوڈ برانچز کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے فاسٹ فوڈ برانچ میں زبردستی داخل ہو کر ہنگامہ آرائی کی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582520

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں