راولپنڈی۔ 03 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف موثر کارروائیاں کرکےلیڈی منشیات فروش سمیت08 ملزمان کو گرفتارکرلیا، ساڑھے 10کلو سے زائد چرس اور120لیٹر شراب برآمد کرلی ہے۔ پولیس کے مطا بق راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہے،
صدر واہ پولیس نے ملزمہ ناہید سے02کلو150گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم اسد سے01کلو300گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عبدالقدیرسے01کلو540گرام چرس، ملزم شاہ زیب سے01کلو490گرام چرس، کلرسیداں پولیس نے ملزم بلال احمد سے01کلو160گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم یوسف سے120لیٹر شراب،بنی پولیس نے ملزم محسن اعجاز سے01کلو380گرام چرس،
جاتلی پولیس نے ملزم یاسر سے01کلو540گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔