24.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف مؤثر کارروائیاں،...

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف مؤثر کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار کر کے بڑی مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر لی

- Advertisement -

راولپنڈی۔27اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان گرفتار کر کے بڑی مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر لی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم شکیل سے 550 گرام چرس،

چکلالہ پولیس نے ملزم طیب سے 520 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم گل فراز سے 10 لیٹر شراب، نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم ریاض سے 8 لیٹر شراب، ریس کورس پولیس تین ملزمان اسد، کاشف اور فیصل سے بالترتیب 6، 7 اور 8 لیٹر شراب برآمد کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

ڈویژنل ایس پیز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات اور شراب جیسی معاشرتی برائیوں کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588475

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں