راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ،11ملزمان گرفتار، 08کلوسے زائد چرس برآمد

171
Actions against
Actions against

راولپنڈی۔ 08 نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 11ملزمان گرفتار، 08کلوسے زائد چرس اور 480گرام آئس برآمدکرلیا۔پولیس کے مطابق صادق آباد پولیس نے عدیل سے 01کلو500گرام چرس اور50گرام آئس،روات پولیس نے ملزم سرفراز سے 01کلو530گرام چرس اور430گرام آئس، گوجرخان پولیس نے ملزم زکی نوار سے 01کلو250گرام چرس،

کلرسیداں پولیس نے ملزم ثمر سے 630گرام چرس، ملزم مظہر اقبال سے 580گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عثمان سے 510گرام چرس، ملزم اویس سے 540گرام چرس، ملزم عدنان سے 520گرام چرس، ملزم فاروق سے 515گرام چرس، کینٹ پولیس نے ملزم عزیز سے 240گرام چرس، سٹی پولیس نے ملزم عبدالرحمان سے 520گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤ ن جاری رہے گا۔