راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 04ملزمان گرفتار، 03کلوسے زائد چرس اور شراب برآمد

145
Actions against
Actions against

راولپنڈی۔ 27 دسمبر (اے پی پی):پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 03کلوسے زائد چرس اور شراب برآمدکرلی۔

پولیس کے مطابق گوجرخان پولیس نے ملزم ظہور سے01کلو160گرام چرس،چونترہ پولیس نے ملزم شاہ زمین سے 01کلو150گرام چرس، ملزم شاہان سے 520گرام چرس،روات پولیس نے ملزم اسرار سے 380گرام چرس،کہوٹہ پولیس نے ملزم مجیب سے 15لیٹر شراب،کینٹ پولیس نے ملزم ذیشان سے 05لیٹر شراب،

ملزم روحیل سے 05لیٹر شراب،ائیر پورٹ پولیس نے ملزم اسامہ سے 01 بوتل شراب،ملزم وسیم سے 01بوتل شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ ڈویژنل ایس پیز کاکہنا تھاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔