راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،06ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

76
suspects arrested
suspects arrested

راولپنڈی۔ 16 فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتارکرکےچرس اورشراب برآمدکرلی۔پولیس کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم حمزہ سے 01کلو400گرام چرس، روات پولیس نے ملزم محمد نبی سے 540گرام چرس، ملزم شکیل سے 10لیٹرشراب، صادق آباد پولیس نے ملزم منیر سے 10لیٹرشراب،

ملزم یوسف سے 05لیٹرشراب،بنی پولیس نے ملزم کاشف سے 05لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔