راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیت 11 ملزمان گرفتار

154
Pickpocket gang arrested
Pickpocket gang arrested

راولپنڈی۔10اگست (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیت 11 ملزمان گرفتار کر کے ساڑھے سولہ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔ ترجمان پولیس کے مطابق سول لائنز پولیس نے دو منشیات فروشوں عمران عرف مانی اور کامران کو گرفتار کر لیا، ملزم عمران عرف مانی سے 5 کلو 200 گرام چرس اور ملزم کامران سے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی،

ملزم عمران عرف مانی انتہائی مطلوب منشیات فروش اور متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، کہوٹہ پولیس نے ملزم عمران سے ایک کلو 500 گرام چرس، ملزم یاسر سے ایک کلو 280 گرام چرس، ملزم حارث سے ایک کلو 204 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم واجد سے ایک کلو 800 گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزم ناصر سے ایک کلو 120 گرام چرس، ملزم وقاص سے ایک کلو 40 گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم عمر سے 630 گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم سمیع اللہ سے 550 گرام چرس،

نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم عازب سے 350 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔