26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،تین ملزمان گرفتار، ساڑھے...

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،تین ملزمان گرفتار، ساڑھے 4 کلو سے زائد چرس برآمد

- Advertisement -

راولپنڈی۔30مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ تین ملزمان گرفتار کر کے ساڑھے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔

ترجمان پولیس کے مطابق چونترہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے ایک کلو 650 گرام چرس برآمد ہوئی۔ واہ کینٹ پولیس نے ملزم شاہ ولی کو گرفتار کر کے ایک کلو 600 گرام جبکہ ائیرپورٹ پولیس نے ملزم مہتاب کو گرفتار کر کے ایک کلو 380 گرام چرس برآمد کر لی۔

- Advertisement -

ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577480

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں