راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 6 ملزمان گرفتار

87
drug dealers arrested
drug dealers arrested

راولپنڈی۔26اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ساڑھے چار کلو سے زائد چرس اور 100 گرام آئس برآمد کر لی۔ ترجمان پولیس کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ملزم حسنین سے 100 گرام آئس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم ناظم سے 1 کلو 580 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم بلال سے 1 کلو 460 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم عبدالغفار سے 550 گرام چرس، ملزم وحید سے 530 گرام چرس اور تھانہ سٹی پولیس نے ملزم غلام رسول سے 550 گرام چرس برآمد کی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور انہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔ ترجمان نےکہا کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے راولپنڈی پولیس تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور یہ کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔