راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
راولپنڈی۔11جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔
ترجمان کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 کلو 840 گرام چرس برآمد کی جبکہ نیوٹاؤن پولیس نے ایک اور ملزم کو حراست میں لے کر 1 کلو 560 گرام چرس برآمد کر لی۔ ابتدائی تحقیقات میں منشیات کی ترسیل کے نیٹ ورک سے متعلق معلومات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔








