31.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومضلعی خبریںراولپنڈی پولیس کی موثر حکمتِ عملی اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر...

راولپنڈی پولیس کی موثر حکمتِ عملی اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قتل، اقدامِ قتل اور ضرر کے مقدمے میں ملوث 2 مجرمان کو عدالت نے سزا سنا دی

- Advertisement -

راولپنڈی۔27اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قتل، اقدامِ قتل اور ضرر کے مقدمے میں ملوث2مجرمان کو عدالت نے سزا سنا دی۔ فریق اول مجرم بشارت حسین کو قتل کے جرم میں عمر قید اور مقتولہ کے ورثا کو4لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

مجرم بشارت حسین نے سابقہ دشمنی کی بناء پر خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ فریق دوئم مجرم عبید الرحمن کو اقدامِ قتل کے جرم میں سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ ضرر پہنچانے کے جرم میں مزید دو سال قید اور 25 ہزار روپے ضمان کی سزا سنائی گئی۔ مجرم عبید الرحمن نے سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرتے ہوئے فریق اول مجرم بشارت حسین کو زخمی کر دیا تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ واقعہ کا مقدمہ نومبر 2023 میں تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کی پیشہ ورانہ تحقیقات، مؤثر پیروی اور ٹھوس شواہد کی بنا پر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن، تفتیشی ٹیم اور لیگل ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ راولپنڈی پولیس شہریوں کو انصاف فراہم کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588384

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں