راولپنڈی۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 12ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق کہوٹہ پولیس نے ملزم عامر نواز سے رائفل کلاشنکوف، ملزم عمیر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم وقاص سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم افراز سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم جبران سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،
مندرہ پولیس نے ملزم سید حامد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم اختر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،گوجر خان پولیس نے ملزم اشفاق سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،مورگاہ پولیس نے ملزم وقاص سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،نصیرآباد پولیس نے ملزم ارشد سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم احسان سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،
وارث خان پولیس نے ملزم بلاول سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ،ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔