راولپنڈی۔ 30 نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12ملزما ن کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق رتہ امرال پولیس نے مزم خادم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،صادق آباد پولیس نے ملزم عمر سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،مورگاہ پولیس نے ملزم عابد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم علی شاہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے ملزم شفیق سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم شاہ زیب سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،واہ کینٹ پولیس نے ملزم صدیق سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،
مندرہ پولیس نے ملزم حق نواز سے01 پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم عبید امجد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،چونترہ پولیس نے ملزم حسن شہزاد سے 01 کاربین،چکری پولیس نے ملزم حامد سے 01کلاشنکوف معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم محمد اسحاق سے10روند پستول 30بور کے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے۔ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415362