راولپنڈی۔ 15 جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 06 ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیاہے۔ پولیس کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے ملزم عرفان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم راجو سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم وقاص سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،
واہ کینٹ پولیس نے ملزم سلیمان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،جاتلی پولیس نے ملزم اسامہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔