راولپنڈی۔12اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز 12 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ملزم عبدالستار سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم عمر سے خنجر، صادق آباد پولیس نے ملزم بلال سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، چکلالہ پولیس نے ملزم افتخار سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم نعمان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم مامون سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم اکرام سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم زر محمد سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم خلیل سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم صفدر سے۔
30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم احسن سلیم سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن اور کہوٹہ پولیس نے ملزم اویس سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ، الگ مقدمات درج کر لیے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581024