24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں ،مزیدچار ملزمان...

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں ،مزیدچار ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔26اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ تازہ کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مجیب سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن،

تھانہ صادق آباد پولیس نے ملزم معاویہ سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، تھانہ چکلالہ پولیس نے ملزم ندیم سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن قبضے میں لیا جبکہ تھانہ گوجر خان پولیس نے ملزم سجاد سے 30 بور پستول برآمد کیا۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588308

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں