راولپنڈی پولیس کی ٹریفک حادثات کا باعث بننے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائیاں ، 854 گاڑیاں بند

84
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا چاندنی چوک میں نئے ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کا آغاز

راولپنڈی ۔7اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں ٹریفک حادثات کا باعث بننے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 42 روز میں 854 گاڑیاں بند کر کے مقدمات درج کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق 6847 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ قانون کی خلاف ورزی پر 74 لاکھ 55 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 608 ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں،پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز اور مالکان کے خلاف 45 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

ترجمان نے کہاکہ غفلت کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈا منیجرز کے خلاف بھی کارروائی ہو گی،شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔