26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کی پتنگ بازوں و پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں ،...

راولپنڈی پولیس کی پتنگ بازوں و پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں ، 4ملزمان گرفتار ،700 سے زائد پتنگیں اور 7 ڈوریں برآمد

- Advertisement -

راولپنڈی۔8فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں و پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے 700 سے زائد پتنگیں اور 7 ڈوریں برآمد کر لیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ٹیکسلا پولیس نے ملزم مسعود سے 350 پتنگیں اور ڈور برآمد کی۔

ریس کورس پولیس نے ملزم نثار سے 300 پتنگیں اور 3 ڈوریں ، آر اے بازار پولیس نے ملزم وقاص سے 70 پتنگیں اور ڈور جبکہ دھمیال پولیس نے ملزم فہد شوکت سے 40 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کیں۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ بطور معاشرہ اپنی معاشرتی و قانونی ذمہ داری نبھائیں اور پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں کردار ادا کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557471

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں