راولپنڈی۔ 20 جنوری (اے پی پی):پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 03ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 54پتنگیں اور02ڈوریں برآمدکرلی۔
پولیس کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے ملزم شایان سے 30پتنگیں اورڈور، گوجرخان پولیس نے ملزم طارق سے 16پتنگیں اورڈور، ویسٹریج پولیس نے ملزم حفیظ سے 08پتنگیں کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے، پتنگ بازی اورپتنگ فروشی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔