28.8 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کی کارروائی،جرائم میں ملوث 15 ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس کی کارروائی،جرائم میں ملوث 15 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی ۔28اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی،شراب سپلائی ،غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث 15 ملزمان گرفتارکرلئے۔پولیس ترجمان کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ارسلان اور زاہد شامل ہیں جن سے چھینے گئے 6 موٹرسائیکل برآمدہوئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اظہر محمود کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے تھانہ سٹی پولیس کو مطلوب تھا۔

گوجر خان پولیس نے ملزم شاہ زیب سے1کلو260گرام چرس، چکلالہ پولیس نے ملزم ذیشان سے560گرام چرس، پیرودہائی پولیس نے ملزم حماد الرحمن سے20لیٹر شراب، نصیرآباد پولیس نے ملزم بلال سے20لیٹر شراب، ملزم وقار افضل سے05لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم اللہ دتہ سے05لیٹر شراب برآمد کرلی۔وارث خان پولیس نے ملزم ارشد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،

- Advertisement -

واہ کینٹ پولیس نے ملزم وسیم سے01 پستول30 بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم احمد حفیظ سے 01 پستول30 بور معہ ایمونیشن، ملزم راشد سے 01 پستول30 بور معہ ایمونیشن، چکری پولیس نے ملزم حمد جمیل سے 01 پستول30 بور معہ ایمونیشن جبکہ کلرسیداں پولیس نے ملزم عبداللہ سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589061

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں