راولپنڈی۔6نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیرقانونی اسلحے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 19 ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس ،شراب اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے ملزم دانیال سے 02کلو400گرام چرس، ملزم وقار سے 01کلو200گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم محمد فہیم سے 01کلو440گرام چرس، ملزم محمد بلال سے 01کلو260گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم احسان افتخار سے 02کلو100گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عمیر سے 580گرام چرس، ملزم نعمان سعید سے 400گرام چرس،
نیوٹاؤن پولیس نے ملزم عمران سے 260گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم محمد شاہ سے 540گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ وارث خان پولیس نے ملزم شان سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم رمیض سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،نیوٹاؤ ن پولیس نے ملزم عبداللہ سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،
ریس کورس پولیس نے ملزم ہارون سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے ملزم عاطف سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن،گنج منڈ ی پولیس نے ملزم بابر سے10لیٹرشراب، بنی پولیس نے ملزم جہانزیب سے 10لیٹرشراب، کہوٹہ پولیس نے ملزم سمیع اللہ سے10لیٹر شراب، ملزم سعید سے06لیٹرشراب اورملزم یاسر سے ایک لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔