راولپنڈی پولیس کی کارروائی، غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 07ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

137
Illegal weapons
Illegal weapons

راولپنڈی۔11مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 07 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ وایمونیشن برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے ملزم الیاس سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،دھمیال پولیس نے ملزم اسماعیل سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم صائم ظہیر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،

نصیر آباد پولیس نے ملزم زین سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم سرتاج سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم عبید امجد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،صادق آباد پولیس نے ملزم احد طارق سے 01 پستول 9MM معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔