راولپنڈی پولیس کی کارروائی، 13 ملزمان گرفتار، غیرقانونی اسلحہ ،منشیات اوردیگر مسروقہ سامان برآمد

22

راولپنڈی ۔4جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے 13 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے الیکٹرانکس دکان سے انورٹر چرانے والافرد گرفتارکرلیا۔چوری کرنے والا دکان کاملازم نکلا،زیر حراست شخص سے 7 لاکھ سے زائد مالیت کے 4 مسروقہ انورٹر برآمد ہوئے، پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور چوری کے مقدمات میں ملوث فردکو گرفتارکرلیا۔

زیر حراست فرد سے چھینا گیا آئی فون مالیتی 3 لاکھ روپے و مسروقہ رقم 6 ہزار روپے برآمد ہوئے،نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث 6 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔زیر حراست گینگ سے 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز کے فروخت کی رقم 60 ہزار روپے بھی برآمدہوئی۔راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے5افراد کو حراست میں لے کراسلحہ معہ ایمونیشن اور منشیات برآمدکرلی۔ غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ پیرودہائی

نصیر آباد،صدرواہ اور چونترہ کے علاقوں میں کی گئیں جبکہ گوجر خان پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے کر 60 گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔