راولپنڈی پولیس کی کارروائی، 2 رکنی گینگ گرفتار

94
6 arrested
6 arrested

راولپنڈی۔27مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےراہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے راہزنی اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان عالمگیر اور رضوان کو گرفتار کرکے 1لاکھ 07ہزار روپے، چوری شدہ 6موٹرسائیکل اورموبائل فون کے علاوہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔ بعد ازاں ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا۔