- Advertisement -
راولپنڈی۔10اگست (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروش گرفتار کر کے 5 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ترجمان پولیس کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے کر 3 کلو 230 گرام چرس برآمد کی جبکہ ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کی۔
دونوں تھانوں میں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔
- Advertisement -