راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،تین ملزمان گرفتار

16

راولپنڈی۔7جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ زیر حراست افراد کے قبضے سے 14 لیٹر شراب اورغیرقانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں تھانہ ویسٹریج، تھانہ بنی اور تھانہ صدر واہ کی حدود میں عمل میں لائی گئیں۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے، شراب و غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔