راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، قتل،ڈکیتی ،چوری،منشیات فروشی ،غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث 20 ملزمان گرفتار

5

راولپنڈی ۔27جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل،ڈکیتی ،چوری،منشیات فروشی ،غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث 20 ملزمان گرفتار کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق صدر واہ پولیس نے ایک سال قبل خاتون کی موت کا معمہ حل کرلیا، خاتون کی موت کوطبعی موت ظاہر کیا گیاتھا جبکہ واقعہ قتل کا نکلا، مقتولہ کے شوہر اور ساس گرفتار کو گرفتارکرلیا گیا۔ گنجمنڈی پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سرکاری ادارے کے ملازمین کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب 3 افراد کو گرفتار کر لیا، واقعہ کا مقدمہ چند روز قبل درج کیا گیا تھا۔ نیو ٹاؤن پولیس نے ڈکیتی، موٹرسائیکل و رکشہ چوری کے مقدمات میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا

زیر حراست گینگ سے مسروقہ رکشہ اور مسروقہ و چھینے گئے 5 موٹر سائیکل برآمدہوئے۔ کینٹ پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث شخص کو گرفتارکرلیا،زیر حراست شخص سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے اپنی اہلیہ کو حبس بیجا میں رکھنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ صدربیرونی پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ نیو ٹاؤن پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی مجرم کو گرفتار کر لیا، اشتہار ی مجرم سال 2024 سے نیو ٹاؤن پولیس کو مطلوب تھا۔ آر اے بازار پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے 800 گرام چرس ،

نصیرآباد پولیس نے ملزم سے 540 گرام چرس جبکہ تھانہ بنی پولیس نے ملزم سے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔راولپنڈی پولیس نے پانچ ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست ملزمان کے خلاف کارروائیاں تھانہ وارث خان، سول لائنز، واہ کینٹ اور صدر واہ کے علاقوں میں کی گئیں۔